12 ستمبر 2017 - 16:52
مصر میں دھشتگردوں نے 18 سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا

شمالی صحرائے سینا میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے مصری سیکورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شمالی صحرائے سینا میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے مصری سیکورٹی فورسز کے 18 اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

الیوم السابع کے مطابق، صحرائے سینا کے علاقے عریش میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے متعدد مصری اہلکاروں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے مصری فوج کے ایک مرکز پرحملہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں 18 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مصری فوج نے جیزہ نامی علاقے میں  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے 9 شرپسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یاد رہے کہ مصر گزشتہ دوسالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے، خاص طور پر صحرائے سینا میں متعدد بار دہشت گردانہ حملے کئے جاچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲